ایڈز سے صحت یاب ہونیوالا دنیا کا پہلا مریض ٹموتھی رے براؤن کینسر کی وجہ سے چل بسا
پیرس (سچ نیوز) اہل خانہ کے مطابق ٹموتھی میں چند ماہ قبل دوبارہ کینسر کا مسئلہ پیدا ہو گیا تھا، اس کا گھر میں ہی علاج چل رہا تھا۔ انٹرنیشنل ایڈز سوسائٹی کی صدر ڈاکٹرادیبہ قمرالزمان نے ادارے کے ارکان کی جانب سے ٹموتھی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ٹموتھی میں ایڈز کی تشخیص 1995 میں ہوئی، دس سال بعد اس میں خون کے کینسر کی تشخیص ہوئی، جس کے علاج کیلئے برلن یونیورسٹی کے ڈاکٹروں نے اس کے جسم میں سٹم سیلز ٹرانسپلانٹ کئے جس سے اس کے جسم میں ایڈز کے خلاف بھی مزاحمت پیدا ہو ئی۔ 2008 میں ٹموتھی کو دونوں بیماریوں سے صحت یاب قرار دیا گیا۔