ایوان نمائندگان کے ارکان نے میری زندگی جہنم بنادی تھی، غلط الزامات پر سینیٹ نے مجھے بری کردیا ہے:ٹرمپ

ایوان نمائندگان کے ارکان نے میری زندگی جہنم بنادی تھی، غلط الزامات پر سینیٹ نے مجھے بری کردیا ہے:ٹرمپ

واشنگٹن( سچ نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایوان نمائندگان کے ارکان نے میری زندگی جہنم بنادی تھی، غلط الزامات پر سینیٹ نے مجھے بری کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا  کے مطابق وائٹ ہاؤس میں منعقدہ  پریس کانفرنس میں ایوان نمائندگان کے ارکان اور سپیکر نینسی پیلوسی پر تنقید کرتے ہوئے امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ڈیموکریٹ کے الزامات غلط تھے اور وہی ہوا جس کی امید تھی،سینیٹ نے ڈیموکریٹ الزامات سے اِنہیں بری کردیا ہے،میں سینیٹ میں حمایت کرنے والے ارکان کا شکریہ ادا کرتا  ہوں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف مواخذے کی کارروائی پر کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کسی اور صدر کا مواخذہ نہ ہو۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی پالیسی کےباعث تجارت اور ملکی معیشت بہتر ہوئی،صرف واشنگٹن ہی دیگر ممالک کے دفاع کیلئے اخراجات دے رہا ہے،جرمنی، فرانس یا دیگر ممالک اپنے دفاع کیلئے اخراجات کیوں نہیں اد کررہے؟اُن کے سوال اٹھانے پراب نیٹو نے دفاع کے اخراجات دینے کا وعدہ کیا ہے۔

Exit mobile version