کراچی: (سچ نیوز) کراچی کی احتساب عدالت نے این آئی سی ایل کیس کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے نیشنل انشورنس کمپنی کے سابق چیئرمین ایاز خان نیازی سمیت 6 ملزمان کو 7 سال کی سزا سنا دی، ملزمان نے زمین مہنگے داموں خرید کر خزانے کو 490 ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔
احتساب عدالت نے این آئی سی ایل سکینڈل کا فیصلہ سنا دیا،عدالت نے سابق چئیرمین ایاز خان نیازی سمیت 6 ملزمان کو سزا سنا دی۔ احتساب عدالت نے نیشنل انشورنس کمپنی سکینڈل کے 6 ملزمان کو 7،7سال کی سزا سنائی۔
تمام ملزموں کو 10 سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے کے لئے بھی نااہل قرار دے دیا گیا، دیگر ملزمان میں امین قاسم دادا، حر رہائی گردیزی، عامر حسین، زاہد حسین اور محمد ظہور شامل ہیں۔ ریفرنس میں 2 ملزمان پلی بارگین کر چکے ہیں۔