برلن (سچ نیوز)ایمنسٹی انٹر نیشنل نے جرمن حکومت سے افغان مہاجرین کی ملک بدری کے عمل کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس فیصلے پر شدید تنقید کی ہے ۔
جرمن نیوز ایجنسی کے مطابق جرمن حکومت پناہ کے مسترد افغان درخواست گزاروں کو ایک خصوصی پرواز کے ذریعے آج واپس بھیج رہی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جرمنی سے یہ پرواز منسوخ کرنے اور افغان مہاجرین کی ملک بدری فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جرمن صوبہ باویریا کے حکام کے مطابق ایسے افغان باشندوں کوآج ایک خصوصی پرواز کے ذریعے اجتماعی طور پر افغانستان واپس بھیجا جائے گا۔ انسانی حقوق اور مہاجرین کے حقوق کے لیے سرگرم مقامی اور عالمی تنظیموں نے اس فیصلے پر شدید تنقید کی ہے اور مہاجرین کی ملک بدری کے فیصلے کو واپس لینے کا کہاہے ۔