ہالینڈ(ڈیلی روشنی) مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم کی انتظامیہ کی جانب سے معروف عالم دین علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضےٰ کو مذکورہ مسجد کے لئے بطور خطیب و امام مقرر کر دیا گیا۔علامہ حسنات نے ارادہ تعلیمات اسلامی سے درس نظامی مکمل کیا جبکہ ایم۔اے عربک اسلامی یونیورسٹی لاہور اور ایم۔اے اسلامیات پنجاب یونیورسٹی لاہور ،فاضل عربک پنڈی بورڈ۔دورہ تفسیر اور دورہ حدیث شریف کی ڈگریاں حاصل کی ہیں۔انتظامیہ نے کہا کہ مسجد میں درس قرآن فروغ ِحدیث اور نوجوانوں کی دینی و اخلاقی تربیت کے لئے متذکرہ فاضل کا انتخاب کیا گیا ہے۔