لاہور (سچ نیوز )رواں سال فروری میں شادی کرنیوالی پاکستانی ماڈل و اداکارہ ایمان علی کی بہن گلوکارہ رحمہ علی نے بھی خفیہ شادی کرلی۔ڈان نیوز کے مطابق رحمہ علی کی شادی گزشتہ ہفتے ہوئی جس کے بارے میں انہوں نے کسی سے کوئی بات نہیں کی تھی، اور اب ایک انٹرویو میں گلوکارہ نے خود انکشاف کیا کہ ان کے لیے بھی یہ شادی غیر متوقع ہی تھی۔گلوکارہ کی شادی ان کی بہن ایمان علی کی شادی کے ایک ماہ بعد ہی ہوئی اور اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ انہیں اس بات کا بالکل اندازہ نہیں تھا کہ ان کی شادی بھی اس ہی سال ہوجائے گی۔رحمہ علی کی شادی ان کے دوست سبطین سے ہوئے جنہیں وہ کافی سالوں سے جانتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق رحمہ علی نے بتایا کہ سبطین اور میں ایک دوسرے کو 2009 سے جانتے ہیں، ہم ایک دوست کے ذریعے ملے تھے جس کے بعد ہم ایک دوسرے سے محبت کرنے لگے، لیکن یہ محبت آگے نہیں بڑھ سکی کیوں کہ مجھے اداکاری کے سلسلے میں کراچی جانا پڑا، میں 2014 میں واپس لاہور آئی اور اس وقت بھی ہم دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔ سبطین نے مجھے شادی کی پیشکش کی اور 2016 میں ہماری منگنی ہوگئی، ہمیں تب شادی کرنی تھی پر ایسا نہیں ہوپایا اور ہماری منگنی ٹوٹ گئی، جس کے بعد ہم نے دو سالوں تک ایک دوسرے سے کوئی رابطہ نہیں رکھا، دوبارہ ہم رواں سال مارچ میں ایک دوست کی شادی میں ملے، ہماری محبت پھر سے جاگ گئی، سبطین نے کہا کہ وہ اب بھی مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے، میں نے انکار کیا، لیکن انہوں نے ایسا کرلیا، اس نے اچانک پھر شادی کی پیشکش کی اور کہا کہ اگر مجھے کوئی مسئلہ نہیں تو بس اب شادی کرلیتے ہیں، یہ مارچ کا آخری ہفتہ تھا، اس نے اپنی بہنوں اور میری فیملی سے بات کی اور انہوں نے کہا کہ وہ ہمارے لیے بےحد خوش ہیں کیوں کہ ہم ایک ساتھ رہنے کے لیے ہی بنے ہیں اور واقعی یہ حقیقت ہے ہم ایک ساتھ رہنے کے لیے ہی بنے ہیں‘۔ڈان نیوز کی ویب سائٹ کے مطابق رحمہ نے بتایا کہ وہ چاہتی تھی کہ ان کی شادی سردی کے موسم میں ہو لیکن ان کی فیملی نے چاہا کہ وہ فوراً شادی کرلیں، گھر والوں نے کہا کہ وہ ہمیں اس بار وقت نہیں دیں گے‘۔رحمہ اور سبطین کا نکاح 19 اپریل کو بحریہ گرینڈ مسجد میں ہوا، اس دوران رحمہ نے روایاتی عروسی لباس زیب تن کیا۔20 اپریل کو ان دونوں کی شادی کا استقبالیہ منعقد کیا گیا جس دوران رحمہ سرخ رنگ کے گائون میں نظر آئیں۔