راولپنڈی(سچ نیوز )ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آج نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے نیب کے سوالات کے جوابات تیار کر لیے ہیں جنہیں وہ نیب افسران کو جمع کروائیں گے۔ذرائع کے مطابق سوالنامہ میں شامل 22 سوالات کے جوابات پہلے ہی جمع کروا چکے ہیں تاہم جن سوالات کے جوابات کے لیے سرکاری ریکارڈ درکار تھا ان کا ریکارڈ ملنے کے بعد تیار کیے گئے ہیں۔نیب نے سابق وزیر اعظم کو 25 اپریل تک جواب جمع کرانے کی آخری مہلت دی تھی۔ نیب حکام نے شاہد خاقان عباسی کو 75 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ دیا تھا۔