ایف اے ٹی ایف ورکنگ گروپ کا اجلاس، پاکستانی رپورٹ پر اظہار اطمینان

بیجنگ: (سچ نیوز) پاکستان نے ایف اے ٹی ایف اہداف اور شرائط پر عملدرآمد رپورٹ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے مشترکہ ورکنگ گروپ میں پیش کر دی، عالمی ادارے نے پاکستان کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

بیجنگ میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس جاری ہے، جس میں پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان کے مذکرات کے دوران اکتوبر سے جنوری 27 شرائط پر عملدرآمد رپورٹ پیش کی گئی۔

ایف اے ٹی ایف کے سوالات پر جوابی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا، وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے بریفنگ دی، دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا گیا، منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے خاتمےکے اقدامات پر بریفنگ دی۔ ایف اے ٹی ایف کی 22 سفارشات پر عملدرآمد سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کالعدم تنظیموں پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں، اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں ایف اے ٹی ایف سفارشات کے مطابق ترمیم سے آگاہ کیا، اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں جرمانے اور سزاؤں کی معیاد بڑھائی گئی۔

Exit mobile version