کراچی (سچ نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ایف آئی اے کے دفتر پر چھاپہ مار کر ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔شہر قائد کے علاقے سولجر بازار میں اصلی ایف آئی اے نے جعلی ایف آئی اے کے دفتر پر چھاپہ مارا اور اس کو سیل کردیا۔ بعض نوسربازوں نے سولجر بازار میں ایف آئی اے کا جعلی دفتر قائم کر رکھا تھا جس میں وہ غیر قانونی سرگرمیاں کرتے تھے۔ایف آئی اے نے جعلی دفتر کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا ہے جس سے یہ انکشاف ہوا کہ جعلی دفتر میں متعدد شہریوں پر بیہمانہ تشدد کیا جاتا رہا ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ جعلی دفتر کو ٹارچر سیل کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔