نیویارک (سچ نیوز) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہاہے کہ شملہ معاہدہ تھا کہ کشمیر کا فیصلہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہوگا ، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں، ایسا قدم اٹھانے سے گریز کریں جس سے جموں وکشمیر کی حیثیت پر کوئی فرق پڑے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گیٹرس نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی زیر تسلط کشمیر میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے باعث خطے میں انسانی حقوق کا المیہ جنم لے سکتا ہے۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت سے کشیدگی میں کمی لانے کا مطالبہ کیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اپنے بیان میں 1972 کے اس معاہدے کا بھی حوالہ دیا جس کو شملہ معاہدے کے نام سے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شملہ معاہدے میں طے پایا تھا کہ کشمیر کا فیصلہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے انسانی حقوق کی خلاف وزیوں پر تشویش ہے ، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں اور کوئی بھی ایسا قدم اٹھانے سے گریز کریں جس سے جموں وکشمیر کی حیثیت پر کوئی فرق پڑے ۔
ایسا قدم اٹھانے سے گریز کیاجائے جس سے جموں وکشمیر کی حیثیت پر کوئی فرق پڑے ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
ایسا قدم اٹھانے سے گریز کیاجائے جس سے جموں وکشمیر کی حیثیت پر کوئی فرق پڑے ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024