مورو۔
( رپورٹ:- سندھی الطاف سومرو ۔ رپورٹر: روزنامہ سچ انٹرنیشنل، مورو سندھ )
ایریگیشں روہڑی ڈویزن کی یونین الشہباز کے عہدیداران محمد حسں زرداری، محمد بخش کوراٸی، شوکت بیہن، حکیم زرداری اور عزیز سنگراسی نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوٸے میڈیا کو بتایا کہ ایریگیشن روہڑی ڈویزن مورو طارق احمد کیہر نے مختلف ماٸینروں جن میں داد بیراج، لنڈکی ماٸینر، درس ماٸینر، دولت پور ماٸینر و دیگر پر اپنے من پسند ملازمین کو مقرر کیا گیا ہے۔
جو غیر قانونی طور پر نہروں سے نکلنے والے واٹر کورس و پانی کی چوری و دیگر ناجاٸز کاموں میں مصروف عمل ہیں۔
اس کے علاوہ مندرجہ ملازمین کی غیر قانونی پرموشن کی گٸی ہیں جن میں پیرل شاھ بلیدار سے دارغو، سجاد شاھ بلیدار سے دارغو، غلام مرتضیٰ سولنگی میسن مستری سے دارغو، غلام مصطفیٰ سولنگی بیلدار سے دارغو، اعجاز عالمانی الیکٹریشں اسکیل چار سے گیارہ اور دیگر کلارک شامل ہیں جنہیں غیر قانونی طور پر مقرر کیا گیا ہے اور مذکورہ انجنیٸر تعینات کٸے گٸے ہیں، من پسند ملازمین کو ہماری یونین کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انجنیٸر نے آنے والی کروڑوں روپوں کی بجٹ کو جھوٹے اور ناجاٸز بل دکھا کر دونوں ہاتھوں سے حکومت کی آنکھوں میں دھول جھونک کر لُوٹ رہا ہے۔
انہوں نے حکومت پاکستان اور محکمہ نیب سے مطالبہ کیا کہ غیر قانونی طور کٸے گٸے پروموشن اور کرپشن کے خلاف ایکشن لیتے ہوٸے ایکشن لیکر انجنیٸر کو قانون کے شکنجے میں لے آٸے۔