پشاور(اکرام الدین سچ نیوز انٹرنیشنل) ایران کی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر خیبر پختون خواہ کے درالخلافہ پشاور پی سی ہوٹل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایران کے 41 ویں سالگرہ کے موقع پر خیبر پختون خواہ پشاور پی سی ہوٹل میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ایرانی قونصل جنرل حمید رضا قمی، پی آر او امتیاز خان،ترجمان ضم شدہ اضلاع اجمل وزیر، ضیاء اللہ خان بنگش مشیر سائنس وٹیکنالوجی و انفارمیشن ٹیکنالوجی، ایم پی اے روی کمار، ایم پی اے شگفتہ ملک، نیشنل فٹ بلر اور گولڈ میڈلسٹ شاہد شینوارے، سابق اسپیکر خیبر پختون خواہ کرامت اللہ خان، سابق صوبائی وزیر حاجی ہدایت اللہ خان، پاکستان سائیکلنگ فیڈریش کے صدر سید اظہر علی شاہ، مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی تقریب کے موقع پر ایرانی قونصل جنرل حمید رضا قمی نے کہا کہ ایران چاہتا ہے کہ جتنے پڑوسی ممالک ہے ان میں امن و امان ہوں ہم امن چاہتے ہیں اور امن کیلئے ہم سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ایران قونصل جنرل حمید رضا قمی نے کہا کہ امریکہ کی غلامی ہم نہیں کر سکتے امریکہ کو چاہئے کہ اپنا قبلہ درست کرے اس موقع پر ترجمان ضم شدہ اضلاع اجمل وزیر نے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان بھی امن چاہتا ہے اور پاکستان حکومت بھی امن و امان کیلئے کوشاں ہے اور ہمیشہ کوشاں رہے گا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے روی کمار نے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ پڑوسی ممالک کو متحد ہونے کی ضرورت ہے پڑوسی ممالک کے متحد ہونے سے امن و امان قائم ہو سکتا ہے اس موقع پر ایم پی اے شگفتہ ملک نے بھی اپنے اظہار خیال میں کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی کیلئے جدوجہد کی ہے ملک کو بحرانوں سے نکالنا عوامی نیشنل پارٹی کا اہم مشن و مقصد ہے اس موقع پر نیشنل فٹ بلر اور گولڈ میڈلسٹ شاہد شینوارے نے بھی اپنے اظہار خیال میں کہا کہ پاکستانی نوجوان سپورٹس کے میدان میں سب سے آگے ہے نوجوان نسل کو آگے لانے کی ضرورت ہے تا کہ ملک و قوم ترقی کر سکے اس موقع پر پی آر او امتیاز خان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان دونوں پر امن ممالک ہے دونوں کے تعلقات میں بہتری کی ضرورت ہے ایران اور پاکستان ملکر دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کرے تا کہ امن و امان میں بہتری آسکے اس موقع پر مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے ایران کے ساتھ پاکستان شانہ بشانہ کھڑاہے اور رہیگا انہوں نے کہا کہ ایران کے 41 ویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی عوام ایران حکومت اور خاص کر خیبر پختون خواہ کے درالخلافہ پشاور میں تعینات نئے ایرانی قونصل جنرل حمید رضا قمی کو دل کی اتہا گہرایوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ پڑوسی ممالک کو چاہئے کہ اپنے مابین اختلافات چھوڑ دیں اس وقت ہم سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے تا کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہو سکے ایران اور پاکستان عوام کو ظلم سے نجات مل سکے اس موقع پر دیگر سیاسی قائدین نے بھی اپنے اپنے اظہار خیال کئے آخر میں ایرانی قونصل جنرل حمید رضا قمی، پی آر او امتیاز خان، ضیاء اللہ بنگش مشیر سائنس ٹیکنالوجی و انفارمیشن ٹیکنالوجی، پاکستان تحریک انصاف ضم شدہ اضلاع کے ترجمان اجمل وزیر، پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی، پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے روی کمار، عوامی نیشنل پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے شگفتہ ملک، نیشنل فٹ بلر اور گولڈ میڈلسٹ شاہد شینوارے، سابق اسپیکر خیبر پختون خواہ کرامت اللہ خان، سابق صوبائی وزیر حاجی ہدایت اللہ خان، پاکستان سائیکلنگ فیڈریش کے صدر سید اظہر علی شاہ اور دیگر نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپین آرگنائزیشن کی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کارکردگی کو سرایا اور کہا کہ گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپین آرگنائزیشن یورپی ممالک میں پاکستان، ایران، اور دیگر ممالک کی ترجمانی کر رہی ہے ہم گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپین آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کو ملکی اور بین الاقوامی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ایران کی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر پی سی ہوٹل پشاور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا
جس میں ایرانی قونصل جنرل حمید رضا قمی،ترجمان اجمل وزیر،مشیر ضیاء اللہ بنگش اور دیگر نے بھرپور شرکت کی۔
-
منجانب bushra jabeen
- Categories: پاکستان
Related Content
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
منجانب
AvaniAdmin
16/09/2023
علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینےکیخلاف نظر ثانی درخواست دائر
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
4دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گئے
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی
منجانب
AvaniAdmin
03/09/2023