تہران (سچ نیوز) ایران کا ایک کارگو جہاز آذربائیجان کی لنکارن بندرگاہ کے قریب ڈوب گیا۔آذربائیجان کی سرکاری میرین اکیڈمی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز ایران کا ’شباہنگ‘ نامی کارگو جہازبندرگاہ لنکارن کے قریب سمندر برد ہوا ہے۔ آذر بائیجان کی بحریہ نے جہاز ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی 2 ہیلی کاپٹر اور ایک پٹرولنگ جہاز فوری طور پر جائے حادثہ پر روانہ کردیے گئے۔ امدادی کارروائیوں کے دوران جہاز پر موجود عملے کو بچالیا گیا۔ایران کی بندرگاہوں اور میری ٹائم آرگنائزیشن کے ڈپٹی ہیڈ جلیل اسلامی کا کہنا ہے کہ جہاز میں ہونے والی لیکج کے باعث کیسپیئن سمندر میں جہاز کے اندر پانی داخل ہوا جس کی وجہ سے وہ ڈوب گیا۔انہوں نے بتایا کہ شباہنگ جہاز ایران کی بندرگاہ انزالی سے روس کی بندرگاہ مکھا چکالا کی جانب ٹائلیں لے کر جارہا تھا ۔عملے کی جانب سے آذربائیجان کے حکام سے مدد کی درخواست کی گئی تو انہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے عملے میں شریک 7 ایرانی اور 2 انڈین شہریوں کو بچالیا۔
ایران کا روس جانے والا مال بردار بحری جہاز سمندرمیں ڈوب گیا، وجہ امریکہ یا برطانیہ سے لڑائی نہیں بلکہ ۔۔۔
ایران کا روس جانے والا مال بردار بحری جہاز سمندرمیں ڈوب گیا، وجہ امریکہ یا برطانیہ سے لڑائی نہیں بلکہ ۔۔۔
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024