ایران پر پابندیوں کے معاملے پر امریکا کو ایک اورسبکی کا سامنا کرناپڑا،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ موجودہ بے یقینی کےتناظر میں ان کا ادارہ امریکی اعلامیے کی بنیاد پر ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کے لیے کوئی کارروائی نہیں کرے گا
اقوام متحدہ (سچ نیوز) سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کونسل کو بھیجے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ بظاہر اس معاملے پر غیر یقینی پائی جاتی ہے ۔کونسل کے کئی ارکان کا مو قف ہے کہ امریکی اقدام کی کوئی قانونی بنیاد نہیں کیونکہ امریکا ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے 2015ء کے جوہری سمجھوتے سے نکل چکا ہے ۔انھوں نے خط میں نشاندہی کہ ایسی بے یقینی کی موجودگی میں سیکرٹری جنرل کوئی قدم نہیں اْٹھا سکتا۔ادھر روس نے کہاہے کہ ایران پر امریکی پابندیوں کے باوجود تہران سے ہمارے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔