تہران(سچ نیوز)ایران نے اپنے صوبہ خوزستان میں سرحدی خلاف ورزی پر نامعلوم ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ امریکہ کا کہنا ہے کہ یہ جاسوس طیارہ انکا نہیں۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایرانی فورسز نے خلیج فارس کے قریب تیل سے مالال مال صوبہ خوزستان کے شہر مہاشیر میں صبح سویرے اس ڈرون کو نشانہ بنایا۔
صوبائی گورنر غلامرزا شریاتی نے بتایا کہ ایرانی حدود کی خلاف ورزی کرنیوالا یہ ڈرون کسی غیر ملکی ملک سے تھا اور ڈرون کے کچھ حصے قریبی جھیل میں برآمد کرلئے گئے ہیں۔ امریکی سنٹرل کمانڈ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ مار گرائے جانیوالے ڈرون کے امریکی ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں ، ڈرون طیارا ہمارا نہیں۔