بغداد(سچ نیوز)ایران کی جانب سے امریکی فوجی اڈے پر میزائلوں کی بارش کے بعداب عراقی ملیشیاپاپولر موبلائزیشن یونٹ بھی میدان آگئی۔اس تنظیم کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس بھی ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے ساتھ امریکی ڈرون حملے کا نشانہ بنے تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق الحشد الشعبی کے نام سے معروف تنظیم نے کہا ہے کہ ایران نے اپنے جنرل کا بدلہ لے لیا، اب ہماری باری ہے اور وہ بھی ایران ہی کی طرح امریکا کیخلاف بھرپور کارروائی کریں گے۔تنظیم کا کہنا ہے کہ اس نے امریکا کیخلاف انتہائی خطرناک آپریشن شروع کردیا ہے۔
واضح رہے کہ ایران نے ایران نے امریکا سے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے عراق میں موجود اس کے فوجی اڈوں پر میزائلوں کی بارش کردی ہے۔جس میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے مطابق اسی امریکی مارے گئے ہیں۔اس وقت صورتحال انتہائی کشیدہ ہے،ایران نے مزید کسی بھی کارروائی پر زیادہ بڑے حملوں کی دھمکی دے رکھی ہے،جبکہ امریکی مفادات کے ساتھ ساتھ اسرائیل اور دبئی پر حملوں کابھی عندیہ دیاہے۔