تہران ( سچ نیوز )ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سر کی قیمت مقرر کردی۔برطانوی اخبار ایکسپریس کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سرقلم کرنے والے شخص کو آٹھ کروڑ ڈالرز دینے کا اعلان کیاہے۔ایرانی میڈیا پرجنرل قاسم سلیمانی کے سفر آخرت کے مناظر کے دوران میزبان نے کہا کہ ایرانی حکام نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سر کی قیمت اسی ملین ڈالرز مقرر کی ہے۔ایران کے سرکاری ٹی وی پر چلائی گئی رپورٹ میں کہا گیاکہ ایران کی آباد اسی ملین ہے اسی طرح , ہر شخص ایک ایک ڈالر دے گااورصدر ٹرمپ کا سر لانے والے کواسی ملین ڈالرز کی خطیر رقم بطور انعام پیش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ایران کے طاقتور ترین جرنیل اور پاسداران انقلاب کے القدس ونگ کے سربراہ قاسم سلیمانی جمعہ کو بغداد ایئرپورٹ کے قریب امریکی ڈرون حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ان کے ساتھ عراقی ملیشیا کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس اور دیگر پانچ افراد بھی لقمہ اجل بن گئے تھے۔حملے کے بعد سے ایران ، عراق اور شام میں ان کے پیروکار وں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔مختلف مقامات پر ہونے والی نماز جناز ہ میں لاکھوں افراد شرکت کررہے ہیں۔ان کی تدفین کل ان کے آبائی شہر میں کی جائے گی۔