تہران ( سچ نیوز )ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنائی نے کہاہے کہ اب پراکسی وار نہیں ہوگی ، امریکہ سے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کابدلہ سر عام لیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق ایرانی رہبر اعلیٰ خامنائی نے امریکہ سے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اب پراکسی وار نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ سرعام لیا جائیگا ۔ دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ نے امریکی فوج کودہشت گرد فوج قراردیدیا ہے ۔
واضح رہے کہ امریکہ نے پاسداران انقلاب کی القد س فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو اس وقت ڈرون حملہ کرکے قتل کردیا تھا جب وہ عراقی وزیر اعظم عادل المہدی سے ملنے عراق پہنچے تھے اورگاڑیوں کے قافلے کے ساتھ بغداد ایئر پورٹ سے باہر آرہے تھے ۔ اس واقعہ سے ایران امریکہ کشیدگی اپنی انتہاءکو پہنچ چکی ہے اور دونوں ملکو ں کی جانب سے بلند وبانگ دعوے کئے جارہے ہیں۔