تہران(سچ نیوز ) ایران کے شہرے کاراج میں کارگو طیارہ گرکرتباہ ہو گیاہے جس میں کم ازکم 9 افراد سوارتھے تاہم طیارے کے ملبے سے 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر تصاویر سامنے آ رہی ہیں جس میں دو ر سے بڑے پیمانے پر دھواں اٹھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے ، ریسکیو اور دیگر ادارے امدادی کارروائیوں کیلئے موقع پر پہنچ گئے ہیں ابتدائی اطلاعات کے مطابق کرغزستان کی ایئر لائن کا بوئنگ 707 کارگو طیارہ ایئر پورٹ کے رونے پر لینڈ کرنے سے قبل ہی باڑ سے ٹکرا گیا اور گرتے ہی آگ پکڑ لی ، طیارے میں کم از کم 9 افراد سوار تھے ۔ایران کی سول ایوی ایشن ایجنسی کے ترجمان ریضا جعفرزادہ نے مقامی پریس ایجنسی کو بتایا ہے کہ طیارے نے گرتے ہی آگ پکڑ لی تھی تاہم نقصان کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔مقامی پریس ایجنسی کے مطابق پائلٹ نے طیارے کا کنٹرول کھو دیا تھا جس کے سبب کارگو جہاز آبادی اور ایئرپورٹ کے درمیان دیوار سے جا ٹکرایا لیکن اس بارے میں حتمی رپورٹ نہیں ہیں آبادی کو کتنا نقصان پہنچا۔
ایران میں کارگو طیارہ لینڈ نگ سے قبل ایئر پورٹ کی حدود پر بنی دیوار سے ٹکرا گیا ، حادثے کا شکار
ایران میں کارگو طیارہ لینڈ نگ سے قبل ایئر پورٹ کی حدود پر بنی دیوار سے ٹکرا گیا ، حادثے کا شکار
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024