تہران (سچ نیوز )ایران میں پٹرول کی قیمت میں 50 فیصد اضافے پر عوام سڑکوں پر نکل آئے،پرتشدد اقعات میں 14 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔برطانوی میڈیا کے مطابق ایران میں پٹرول کی قیمت میں 50 فیصداضافے پر عوام سراپا احتجاج ہیں،حکومتی فیصلے کیخلاف تہران سمیت ملک بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے ،پرتشدد واقعات میں 14 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے،برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے طاقت کا بھرپور استعمال کیا گیا،مشتعل مظاہرین نے متعدد شاہراہیں بند کردیں۔