تہران(سچ نیوز)ایران کے شمال میں واقع مزین دران، گیلان اور گلستان صوبوں سے منسلک مختلف تحصیلوں میں ہونیوالی شدید بارشیں سیلاب پیدا ہونے کا موجب بنیں، جس سے رہائشی علاقے زیرِ آب آ گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی ایران میں مؤثر ہونیو الی موسلا دھار بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلاب کی زد میں آنے والے3 افراد ہلاک ہو گئے۔ایران کے شمال میں واقع مزین دران، گیلان اور گلستان صوبوں سے منسلک مختلف تحصیلوں میں ہونیوالی شدید بارشیں سیلاب پیدا ہونے کا موجب بنیں، جس سے رہائشی علاقے زیرِ آب آ گئے۔علاقے کو روانہ کردہ امدادی ٹیموں نے سیلاب میں پھنسے 709 افراد کو محفوظ مقامات کو منتقل کیا۔