وشیگٹن(سچ نیوز)امریکی وزارت خارجہ نے تہران کو دہشت گردی کا دنیا کا سب سے بڑا سرپرست قرار دیا، دہشت گردوں کو ایران کی طرف سے مدد فراہم کی جاتی ہے۔’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے دہشت گردی سے متعلق جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران دہشت دہشت گردی کا سب سے بڑا سرپرست ہے۔ مشرق وسطیٰ سمیت کئی دوسرے ملکوں میں موجود دہشت گردوں کو ایران کی طرف سے مدد فراہم کی جاتی ہے۔ بحرین، افغانستان، عراق، لبنان اور یمن میں تشدد کو ہوا دینے اور اپنے ایجنٹوں کے ذریعے فرقہ واریت کی لڑائیوں کے لیے ایران بھرپور مدد کررہا ہے۔