ایرانی پاسداران انقلاب نےملائیشین باشندوں کوکیوں گرفتارکیا؟

ایرانی پاسداران انقلاب نےملائیشین باشندوں کوکیوں گرفتارکیا؟

تہران(سچ نیوز)ایران نے ملائیشیا کوجھٹکادے دیا۔ایرانی پاسداران انقلاب نے مبینہ اسمگلنگ کرنے کے الزام میں ایک چھوٹے بحری جہاز کو اپنے قبضے میں لے کر سولہ ملائیشین شہریوں کو حراست میں لے لیا۔

الجزیرہ کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے ایک شپ پر قبضہ کیا ہے جس کے عملے کے سولہ ارکان کا تعلق ملائیشیا سے ہے۔ایران کے ریاستی ٹی وی کے مطابق بحری جہاز پرتیرہ لاکھ لیٹر سمگلنگ کیاگیاتیل موجود تھا جس پر اسے قبضہ میں لیا گیا۔بحری جہاز کو ابو موسیٰ جزیرے سے پندرہ ناٹیکل میل دور ایرانی پاسداران انقلاب نے گھیرا اور پکڑلیا جبکہ اس پر موجود سولہ باشندوں کو گرفتار کرلیا۔

ابوموسیٰ جنوبی خلیج کے ان تین جزیروں میں سے ایک ہے جن پر ایران کاقبضہ ہے مگر متحدہ عرب امارات ان پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتا ہے۔واضح رہے کہ دوہزار انیس میں خلیج فارس سے پکڑی جانے والایہ چھٹا بحری جہاز ہے۔

سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کے دوران اب تک چھ کشتیاں ایرانی پاسداران انقلاب اپنے قبضے میں لے چکی ہیں۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے اس اقدام پر ملائیشین حکومت کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Exit mobile version