ایرانی صدر نے امریکہ سے مذاکرات پر مشروط آمادگی کا اظہار کردیا

ایرانی صدر نے امریکہ سے مذاکرات پر مشروط آمادگی کا اظہار کردیا

تہران (سچ نیوز)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہاہے کہ امریکہ پابندیاں اٹھا لے تو کسی بھی جگہ پربات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں۔ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکہ سے مشروط بات چیت کرنے پر رضا مندی کا اظہار کردیاہے ۔انہوں نے کہا کہ ایران ہمیشہ سے مذاکرات پر یقین رکھتا آیاہے، امریکہ پابندیاں اٹھا لے اور 2015کی ڈیل کا احترام کرے تو مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہیں۔ حسن روحانی کا کہنا تھا کہ امریکہ شرائط مان لے تو آج ہی کسی بھی مقام پر بات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں۔

Exit mobile version