واشنگٹن(سچ نیوز)امریکہ نے کہا ہے کہ متعدد ملکوں کو عبوری استثنیٰ دیے جانے پر غور ہو رہا ہے، تاکہ نئی امریکی تعزیرات کے نافذ ہونے کے بعد وہ ایرانی تیل کی خریداری جاری رکھ سکیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک کانفرنس کال کے دوران استثنیٰ کے فیصلے کا اعلان کیا لیکن اْنھوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی آیا کون سے ملکوں کو استثنیٰ دیا جائے گا یا یہ سہولت کب تک کے لیے ہوگی؟ پومپیو نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ 8 علاقہ جات کے لیے عبوری اجازت دی جائے گی لیکن صرف اْس صورت میں کہ اْنھوں نے خام تیل کے استعمال میں کافی کمی لانے کا عملی مظاہرہ کیا ہو، جب کہ دیگر کئی محاذوں پر تعاون کیا ہو اور یہ کہ اْنھوں نے خام مال کی درآمد کو بالکل ختم کرنے کی جانب اہم قدم اٹھایا ہو۔