عدیس ابابا (سچ نیوز)ایتھوپیا میں بھی تبدیلی آگئی ، ملک کی نئی کابینہ میں نصف حکومتی عہدوں پر خواتین کو تعینات کر دیا گیا ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایتھوپیا کے وزیر اعظم ایبی احمد نے وزیر دفا ع سمیت نصف حکومتی عہدوں کی وزارت خواتین کے حوالے کر دی۔ ایتھوپیا میں وزیر دفاع کا عہدہ انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے جو کہ خاتون رہنما عائشہ محمد کو دیا گیا ، وہ اس سے پہلے وزیرِ تعمیرات رہ چکی ہیں۔واضح رہے42سالہ ایبی احمد رواں سال اپریل میں ایتھوپیا کے وزیر اعظم کے غیر متوقع استعفی کے بعد ملک کے نئے وزیراعظم بنے تھے۔انہوں نے 28سے 20 وزرا کی تعداد کم کرتے ہوئے نئی کابینہ کے اعلان کے موقع پر کہا کہ خواتین کم بد عنوان ہیں اور وہ ملک میں امن اور استحکام لانے میں مدد ملے گی،روانڈا کے بعد، ایتھوپیا دوسرا افریقی ملک ہے جہاں وزرا میں نصف خواتین ہیں۔ایبی احمد نے وزیراعظم بننے کے بعد کئی اصلاح پسند اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے دو برس کے لیے پڑوسی ملک ایرٹریا کے ساتھ متعدد جھڑپوں کو بھی ختم کر دیا ۔انہوں نے ملک کی معیشت پر حکومتی گرفت کو کم کیا اور ہزاروں سیاسی قیدیوں کو رہا کر دیا۔پارلیمان کی سابق سپیکر مفیریت کامل، ملک کی پہلی وزیر برائے امن ہوں گی، ملک کی انٹیلی جنس اور سکیورٹی ایجنسیوں کے علاوہ، وفاقی پولیس کا انتظام بھی ان کے پاس ہوگا۔ایبی احمد نے کہا ہے کہ ان کے اصلاحاتی پروگرام کو جاری رکھنا چاہیے تاکہ ملک کو افراتفری کا شکار بنانے والے ادارتی اور سٹریٹجک مسائل حل ہوسکیں۔