اسلام آباد(سچ نیوز) ماڈل ایان علی کے بعد اب اداکارہ صوفیہ مرزا بھی منی لانڈرنگ کے الزام کی زد میں آ گئی ہیں اور ایف آئی اے نے ان کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کے تحت تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ایف آئی اے کی طرف سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی کی سربراہی میں 4رکنی ٹیم تشکیل دی ہے جو صوفیہ مرزا کے خلاف تحقیقات کرے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کی طرف سے ایف آئی اے کو ایک خط لکھا گیا تھا جس کے بعد اداکارہ صوفیہ مرزا کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ چند روز قبل اداکارہ نے منی لانڈرنگ کے الزام کو اپنے خلاف اپنے سابق شوہر کی سازش قرار دیا تھا۔ضرور انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے کہا کہ ”میں بے گناہ ہوں اور اپنے بچوں کی حوالگی کے لیے جدوجہد کر رہی ہوں جو میرے سابق شوہر کے پاس ہیں۔ اس طرح کا پراپیگنڈا مجھے میری بیٹیوں کو واپس حاصل کرنے کوشش سے باز نہیں رکھ سکتا۔ میں نے اس پراپیگنڈے کے خلاف ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ میں درخواست دے دی ہے۔