اسلام آباد(سچ نیوز)چیف جسٹس سپریم کورٹ اور وزیراعظم عمران خان کے قائم کردہ ’’ڈیمز فنڈ ‘‘ میں ملک بھر کے عوام اور اداروں کی جانب سے عطیات جمع کرنے کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے،اب خبر آئی ہے کہ ایئر چیف مارشل نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو’’ ڈیمز فنڈ‘‘ کے لئے دس کروڑ روپے کا چیک پیش کیا ہے ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پاکستان ایئرفورس (پی اے ایف) کپملیکس اسلام آباد کا دورہ کیا، اس موقع پر ایئر چیف مارشل نے چیف جسٹس کوڈیمز فنڈ کے لیے دس کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی درخواست پر پی اے ایف کپملیکس کا دورہ کیا، اس موقع پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ایئرفورس افسروں کو ملک میں عدلیہ کے کردار پر لیکچر بھی دیا۔ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے ڈیمز کی تعمیر کے لیے اقدامات کو سراہتے ہوئے دیامر اور مہمند ڈیمزفنڈ کے لئے ائیر فورس کی جانب سے دس کروڑ روپے کا عطیہ پیش دیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل گذشتہ ماہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ نے بھی چیف جسٹس سے ملاقات کرتے ہوئے ڈیمز فنڈز کے لئے ایک ارب 59 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا تھا ،پاک فوج کے تمام افسران کی جانب سے دو دن جبکہ سپاہیوں کی طرف سے ایک دن کی تنخواہ ڈیمز فنڈ میں جمع کرائی گئی تھی۔
ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی چیف جسٹس سے ملاقات ،ڈیمز فنڈز کے لئے 10 کروڑ کا چیک پیش کردیا
ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی چیف جسٹس سے ملاقات ،ڈیمز فنڈز کے لئے 10 کروڑ کا چیک پیش کردیا
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: پاکستان
Related Content
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
منجانب
AvaniAdmin
16/09/2023
علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینےکیخلاف نظر ثانی درخواست دائر
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
4دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گئے
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی
منجانب
AvaniAdmin
03/09/2023