اسلام آباد (سچ نیوز )لاہور کی عدالت میں اہلیہ پر تشدد سے متعلق کیس میں گلوکار محسن عباس کی عبوری ضمانت میں 16 اگست تک توسیع کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گلوکار محسن عباس لاہور کی عدالت میں آج صبح پیش ہوئے جہاں انہوں نے ضمانت ختم ہونے پر مزید توسیع کی درخواست کی جسے منظور کرتے ہوئے ان کی ضمانت میں 16 اگست تک توسیع کر دی گئی ہے جبکہ عدالت نے پولیس کو جلد تحقیقات مکمل کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ جمع کروانے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے ۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکار و گلوکارمحسن عباس کی اہلیہ کی جانب سے ان پر الزامات تشدد کے الزامات عائد کیے گئے تھے تھے جس کے بعد انہوں نے مقدمہ درج کروانے کیلئے پولیس سے رجوع بھی کیا ۔ مقدمے میں جان سے مارنے دھمکیاں اور دھوکہ دہی کی دفعات شامل کی گئی ہیں ، فاطمہ سہیل کا موقف ہے کہ محسن عباس نے پچاس لاکھ روپے دینے کیلئے کہا جو کہ میں نے اپنے والد سے ادھار لے کر اسے دیے لیکن اس نے پیسے واپس کرنے کی بجائے مزید پچا س لاکھ روپے کا مطالبہ کیا اور جب انکار کیا تو اس نے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ۔فاطمہ سہیل نے اپنے شوہر پر شادی کے فوری بعد سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا الزام بھی عائد کیا ہے ۔ یاد رہے کہ فاطمہ سہیل کی جانب سے شوہر پر الزامات کا معاملہ سوشل میڈیا پر منظر عام پر لایا گیا جس کے بعد اس پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔