اسلام آباد (سچ نیوز )گلوکار و اداکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے شوہر سے خلع لینے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا ہے جس پر اب محسن عباس بھی میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے پیغام جاری کرتے ہوئے بیوی پر سنگین الزام عائد کر دیاہے ۔محسن عباس حیدر نے انسٹا گرام پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ” اللہ کا شکر ہے کہ آخر کار سو کر اٹھا تو خلع کی اطمینان بخش خبر ملی، چار سال سے جس ٹارچر سے گزر رہا تھا وہ اختتام کو پہنچا ، اب مجھے ایک جھوٹی اور ناجائز تعلقات رکھنے والی خاتون کے ساتھ زندگی نہیں گزارنی پڑے گی ، اگر ثبوت مانگے گئے توعدالت میں پیش کیے جائیں گے ۔محسن عباس حیدر کا کہناتھا کہ اسے پارٹیوں میں جانا پسند تھا اور میرے خاندان کے بچوں کو بتاتی تھی کہ وہ کس طرح کی منشیات استعمال کرتی ہے ، ایک خاتون میری زندگی میں آئی اور اس نے اسے بکھیر کر رکھ دیا ،میں ان چارسالوں پر کتاب لکھ سکتا ہوں جو میں نے اس طرح کی خاتون اور اس کی عجیب و غریب فیملی کے ساتھ گزارے ، وہ میرا زندگی کا سب سے برا فیصلہ تھا ، میں نے یہ پہلے کبھی نہیں کہا کیونکہ وہ میرے نکاح میں تھی لیکن وہ مسلسل مختلف فورمز پر میری اور میرے خاندان کی تضحیک کرتی رہی ، اس لیے میں نے اب بولنے کا فیصلہ کیا ہے،اللہ کے ہر کام میں کوئی نہ کوئی مصلحت چھپی ہوتی ہے ۔
اہلیہ فاطمہ سہیل کا خلع لینے کا فیصلہ، اداکار محسن عباس حیدر نے بیان جاری کر تے ہوئے بیوی پر سنگین ترین الزام لگا دیا ، ہر کوئی حیران
اہلیہ فاطمہ سہیل کا خلع لینے کا فیصلہ، اداکار محسن عباس حیدر نے بیان جاری کر تے ہوئے بیوی پر سنگین ترین الزام لگا دیا ، ہر کوئی حیران
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023