لاہور (سچ نیوز )وزیراعظم عمران خان کے امریکہ میں دیے گئے بیان پر افغان طالبان بھی میدان میں آ گئے ہیں اور پیغام جاری کر دیا ہے ۔بی بی سی کے مطابق افغان طالبان کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کی طرف سے انھیں دورے کی دعوت دی گئی تو وہ پاکستان جائیں گے اور وزیراعظم عمران خان سے ملیں گے۔قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے ٹیلی فون پر ”بی بی سی“ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر انھیں پاکستان کی طرف سے رسمی طور پر دعوت دی جائے تو وہ پاکستان جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم تو خطے اور ہمسایہ ممالک کے دورے وقتاً فوقتاً کرتے ہیں تو اگر ہمیں پاکستان کی طرف سے رسمی دعوت ملتی ہے، تو ہم جائیں گے کیونکہ پاکستان بھی ہمارا ہمسایہ اور مسلمان ملک ہے۔وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کے حالیہ دورے میں کہا تھا کہ جب وہ پاکستان واپس جائیں گے تو طالبان سے ملیں گے تاکہ وہ افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہوجائیں۔
”اگر پاکستان کی طرف سے دورے کی دعوت آتی ہے تو ہم ۔۔“افغان طالبان نے وزیراعظم عمران خان کیلئے پیغام جاری کر دیا
”اگر پاکستان کی طرف سے دورے کی دعوت آتی ہے تو ہم ۔۔“افغان طالبان نے وزیراعظم عمران خان کیلئے پیغام جاری کر دیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024