اسلام آباد(سچ نیوز)پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ نوازشریف ملک سے باہر چلے گئے تو یہ ان کی سیاسی موت ہوگی ، پنجاب میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا نہ کیا تو ان کی سیاست ختم ہوجائیگی ۔جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “ میں گفتگوکرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر نوازشریف ملک سے باہر چلے گئے تو یہ ان کی سیاسی موت ہوگی ۔ ان کو ایک” کڑاکے دار“ اپوزیشن کرنا پڑے گی ، اگر انہوں نے پنجاب میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا نہ کیا تو پنجاب سے ان کی سیاست ختم ہوجائیگی ۔ نواز شریف تین بار وزیر اعظم رہ چکے ہیں اور سب باتوں کو جانتے ہیں اسلئے وہ کوئی ڈیل نہیں کریں گے اورنہ ہی ملک سے باہرجائیں گے ۔ان کا کہنا تھااس وقت تمام اپوزیشن دھاندلی کے ایشو پر اکٹھی ہے ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کے پاس دوتہائی اکثریت سے تھی لیکن تحریک انصاف کی حکومت کے پاس سادہ اکثریت بھی بہت کم مارجن سے ہے ۔