اسلام آباد(سچ نیوز) سابق قومی کرکٹر عاقب جاوید نے کہاہے کہ کل پاک بھار ت میچ میں اگر عامر نے پہلے سٹرائیک کیا تو بہت اچھا رہے گا ، عامر کی سپیڈ کم ہوچکی ہے اور پاکستان یہ میچ اسی صورت ہی جیت سکتاہے اگر فخر نے اسی رنز بنانے میں کامیاب ہوجائے ۔جیونیوز کے پروگرام ”ٹاکرا“ میں گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ عامر کی سپیڈ کم ہوچکی ہے جو ایک چیلنج ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دباﺅ سے بڑھ کر ذہن کی بات ہے ۔ جب ہم نوے کی دہائی میں کھیلتے تھے تو انڈین سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ ہم سے جیتناہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے بھارت سے پانچ چھ سال مار کھائی ، پھر مصباح الحق کا ٹک ٹک آرڈر آیا لیکن اب سرفراز کی محنت سے پاکستان کی ٹیم ایک مضبوط ٹیم بن چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت ٹاکرے میں اگر عامر نے پہلے سڑائیک کیا توبہت اچھا رہےگا ۔چیمپیئنز ٹرافی فائنل کے بعد عامر کی کارکردگی اتنی اچھی نہیں رہی ۔انہوں نے کہا کہ گالی باﺅلر کی طرف سے آتی ہے ، بیٹسمین تو پچ پر کھڑا ہوتاہے ۔ جب ہاتھ سے کچھ نہیں ہوتا تو زبان تو چلتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گالیاں دینے کے حوالے سے مجھے بدنام کیا جارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک صورت میں پاکستان جیتے گا وہ ہے فخر فیکٹر ، اگر فخر نے اسی رنز بنائے تو پھر ہی پاکستان جیتے گا ۔