مقبوضہ بیت المقدس( سچ نیوز )اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی جانب سے حملے کی دھمکی پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل پر حملہ ہوا تو بھرپورجواب دیا جائے گا۔نیتن یاہو نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کے جاں بحق ہونے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دینی چاہئے۔ایک تقریب سے خطاب میں نیتن یاہو نے الزام لگاتے ہوئے کہا قاسم سلیمانی بے شمار لوگوں کی ہلاکت کے ذمہ دار تھے۔امریکی صدرجنرل سلیمانی کیخلاف کارروائی پر مبارکباد دینی چاہئے۔نیتن کے مطابق ان کا ملک امریکا کے ساتھ کھڑا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران نے کسی بھی امریکی حملے کی صورت میں اسرائیل پر حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔واضح رہے کہ آج علیٰ الصبح ایران نے امریکا سے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے عراق میں موجود اس کے فوجی اڈوں پر میزائلوں کی بارش کردی ہے۔جس میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے مطابق اسی امریکی مارے گئے ہیں۔اس وقت صورتحال انتہائی کشیدہ ہے،ایران نے مزید کسی بھی کارروائی پر زیادہ بڑے حملوں کی دھمکی دے رکھی ہے،جبکہ امریکی مفادات کے ساتھ ساتھ اسرائیل اور دبئی پر حملوں کابھی عندیہ دیاہے۔