لاہور (سچ نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہاہے کہ تحریک انصاف والے موج میلہ کرنیوالے لوگ تھے اور ان کو پتہ نہیں تھا کہ حکومت ملے گی تو اس کو چلانا کیسے ہے؟ اگر ہم نے ملک کو لوٹا ہے تو تحریک انصاف اب اپوزیشن میں نہیں ہے بلکہ حکومت میں ہے ، اس لئے یہ ہم کواس کرپشن پر پکڑ لیں۔دنیانیوزکے پروگرام ” آن دا فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ اگر ہم نے ملک کو لوٹا ہے تو تحریک انصاف اب اپوزیشن میں نہیں ہے بلکہ حکومت میں ہے ، اس لئے یہ ہم کواس کرپشن پر پکڑ لیں جو ہم نے کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جوحکومت آتے ہی رونا دھونا شروع کردے کہ ماضی میں یہ ہوا ،وہ ہوا لیکن حکومت اپنا بھی تو کوئی ایجنڈا دے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم 2013میں جب حکومت میں آئے تو ہم نے مہنگائی کی شرح بہت حد تک کم کی، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیا ۔ تحریک انصاف والے موج میلہ کرنیوالے لوگ تھے اور ان کو پتہ نہیں تھا کہ حکومت ملے گی تو اس کو چلانا کیسے ہے؟ ان کا کہناہے کہ جس بھاشا ڈیم کو حکومت بنانے کا دعویٰ کررہی ہے اس کیلئے بجٹ میں ایک د مڑی نہیں رکھی گئی ، اتنے بڑے منصوبے چندوں سے پایہ تکمیل تک نہیں پہنچتے ۔انہوں نے کہا کہ غداری کے مقدمات آئین توڑنے والوں اور ملک دشمنوں پر بنتے ہیں۔