ممبئی (سچ نیوز)با لی ووڈ اداکار اکشے کمار نے اپنی کامیڈی فلم ’ہاؤس فل 4‘ کی شوٹنگ منسوخ کردی، جس کی 70 فیصد شوٹنگ مکمل ہوچکی تھی۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق فلم ’ہاؤس فل 4‘ کی پروڈکشن ساجد ناڈیا والہ کررہے ہیں جبکہ اس کی ہدایات ساجد خان دے رہے ہیں۔اس فلم میں کی کاسٹ میں اکشے کمار کیساتھ ریتیش دیشمکھ، بوبی دیول، کریتی سننس اور نانا پاٹیکر شامل ہیں۔اکشے کمار نے فلم کی شوٹنگ ہدایت کار ساجد خان اور اداکار نانا پاٹیکر پر لگے جنسی ہراساں کے الزامات کے بعد منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔رپورٹ کے مطابق اکشے کمار نے اپنے 28 برس کے کیریئر میں آج تک کسی فلم کی شوٹنگ منسوخ نہیں کی، یہ پہلی بار ہے جب انہوں نے ایسا قدم اٹھایا، جس کی وجہ یہ کہ خواتین کو ہراساں کرنے سے متعلق چلنے والی مہم ’’می ٹو ‘‘کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، ساجد خان اور نانا پاٹیکر پر لگے الزامات نہایت سنگین ہیں۔