اسلام آباد: (سچ نیوز) اپوزیشن جماعتیں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے متحرک، رہبر کمیٹی کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا گیا، مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔
سچ نیوز ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی اہم بیٹھک میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے رہبر کمیٹی کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا گیا ہے۔ رہبر کمیٹی کا اجلاس تین بجے اکرم درانی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوگا۔
اجلاس میں رہبر کمیٹی میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنما شریک ہوں گے۔ اجلاس میں اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی پر غور ہوگا