اپنے پروگرام میں ماہرہ خان کے خلاف فردوس جمال کی تنقید پر میزبان فیصل قریشی بھی میدان میں آگئے

اپنے پروگرام میں ماہرہ خان کے خلاف فردوس جمال کی تنقید پر میزبان فیصل قریشی بھی میدان میں آگئے

تہران (سچ نیوز) امریکہ کی جانب سے عائد کی گئی سخت اقتصادی پابندیوں کے باعث ایران نے چین سمیت دیگر دوست ممالک سے درخواست کی ہے کہ وہ ایرانی تیل کی خریداری بند نہ کریں۔ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین سمیت دیگر دوست ممالک امریکی پابندیوں کو خاطر میں نہ لائیں اور ایرانی تیل کی خریداری جاری رکھیں۔ ایران پر امریکی اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے چین او دیگر دوست ممالک کو مشکلات کا سامنا ہے تاہم وہ اس کا حل نکال سکتے ہیں۔خیال رہے کہ جس روز وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاﺅس میں ملاقات ہورہی تھی اسی دوران امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے چین پر پابندیاں لگانے کا اعلان کیا تھا۔ امریکہ کی جانب سے چین کی اس کمپنی پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں جو سرکاری ریفائنری کے ساتھ مل کر ایران سے تیل درآمد کرتی ہے۔ امریکی اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے چین کے ایران سے خام تیل کی درآمد میں 30 فیصد کمی آئی ہے۔

Exit mobile version