اسلام آباد (سچ نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ اپنے مشیر کی کمپنی کو مہمند ڈیم کا ٹھیکہ دے کر عمران خان نے ایک اور یوٹرن لے لیا ہے, ثابت ہو گیا ہے کہ حکومت کے اندر بیٹھے لوگ اربوں روپے کے قومی وسائل آپس میں بانٹ رہے ہیں۔سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ عمران خان نے مفادات کے ٹکراؤکے اپنے ہی بیانیہ کی نفی کر دی ہے, چیزیں منظر عام پر آئیں تو ایسے کئے گھپلے سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مشیر کی کمپنی کو ٹھیکہ دینا براہ راست نیب کا معاملہ ہے, رزاق داؤد کی کمپنی کو ٹھیکہ ملنے پر نیب کا متحرک نہ ہونا جانبداری ظاہر کرتا ہے۔ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ رزاق داؤد کو فوری طور پر حکومتی امور سے الگ کیا جائے۔