ممبئی(سچ نیوز) بالی ووڈ میں نئی نئی انٹری دینے والی اداکارہ سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سوتیلی ماں کرینہ کپور خان کے کام کرنے کے انداز سے بے حد متاثر ہیں اور ان کے نقش قدم پر چلنا چاہتی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان اور اداکارہ امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان اپنی سگی ماں سے نہیں بلکہ سوتیلی ماں کرینہ کپور خان کے کام کرنے کے انداز سے متاثر ہیں، ان کا کہنا ہے کہ کرینہ کپور بہت ہی حیرت انگیز خاتون اور پروفیشنل اداکارہ ہیں جو گھر اور کام دونوں کو بہت اچھے طریقے سے لے کر چل رہی ہیں، لہٰذا میں بھی اپنے کام کو بالکل اْسی طرح لے کر چلنا چاہتی ہوں جیسے کرینہ لے کر چلتی ہیں۔فلموں میں انٹری پر اپنے والد سیف علی خان کے ردعمل کے حوالے سے سارہ نے کہا کہ میرے والد نے میری بہت زیادہ حمایت کی ہے تاہم وہ ہمیشہ چاہتے تھے کہ میں فلم انڈسٹری میں انٹری سے قبل اپنی پڑھائی پوری کروں۔
اپنی سوتیلی ماں کرینہ کپورکے نقش قدم پر چلنا چاہتی ہوں : سارہ علی
اپنی سوتیلی ماں کرینہ کپورکے نقش قدم پر چلنا چاہتی ہوں : سارہ علی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023