نئی دہلی(سچ نیوز) بھارت میں ایک شخص نے اپنی سگی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور پھر اپنے آپ کو ہی ایسی دردناک سزا دے ڈالی کہ آپ سن کر دنگ رہ جائیں گے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست کیرالا کے قصبے وندیپریار میں پیش آیا جہاں اس شخص نے بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے اسے گرفتارکرکے عدالت میں پیش کیا جہاں سے اسے قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اس شخص نے جیل میں بلیڈ کے ساتھ اپنا عضو مخصوصہ کاٹ ڈالا۔ جیل حکام نے اسے ہنگامی طور پر کوٹیام میڈیکل کالج ہسپتال منتقل کیا جہاں اب اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔جیل حکام کا کہنا تھا کہ قیدیوں کو داڑھی بنانے کے لیے ریزر اور بلیڈ مہیا کیے جاتے ہیں۔ اسی بلیڈ سے اس شخص نے اپنا عضو کاٹا۔ ہسپتال میں جب اس سے اس حرکت کی وجہ پوچھی گئی تو اس کا کہنا تھا کہ اسے اپنی بیٹی کے ساتھ درندگی کرنے کی وجہ سے شدید پچھتاوے کا سامنا تھا۔