اٹھارویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی کوشش کی گئی تو سخت مزاحمت کریں گے:بلاول بھٹو زرداری

اٹھارویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی کوشش کی گئی تو سخت مزاحمت کریں گے:بلاول بھٹو زرداری

لاڑکانہ (سچ نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی کوشش کی گئی تو سخت مزاحمت کریں گے۔

جیونیوز کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں بہت گہری ہیں، وہ پارٹیاں ختم نہیں ہوتیں، جن کی جڑیں عوام میں ہوتی ہیں، ہمیں جمہوری سسٹم کو مزید مضبوط بنانا ہے، مجھے ملک کے ساتھ ساتھ خاص طور پر نوجوانوں کی زیادہ فکر ہے، اٹھارویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی کوشش کی گئی تو سخت مزاحمت کریں گے منافق حکمران یوٹرن لینے میں ماہر بن چکے ہیں، موجودہ کٹھ پتلی حکومت نے آتے ہی 500 لوگوں کو بے روزگارکردیا ہے، ہمیں غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ کرنا ہے، صوبہ سندھ کے محدودوسائل کے باوجود عوام کی خدمت کرینگے، بہت سے چیلنجزکا سامنا ہے، مل کر عوام کے حقوق کی جنگ لڑیں گے، سندھ میں اب بہترحکمرانی اور عوام کی حکومت ہوگی،پولنگ ایجنٹس کی محنت سے حالیہ انتخابات میں زیادہ ووٹ لیے ہیں،انتخابی مہم کے دوران جہاں بھی گیا ، عوام نے بھرپور استقبال کیا ہے،پولنگ ایجنٹس نے تمام چیلنجز کے باوجود انتخابات میں بھرپور حصہ لیا ہے،ہماری کامیابی کارکنوں کی محنت کا نتیجہ ہے،لوگوں کووفاداریاں تبدیل کرنے کے لیے ڈرایا دھمکایا گیاہے ۔

Exit mobile version