نئی دہلی(سچ نیوز)بھارت کے معروف سیاسی لیڈر اور تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے اٹل بہاری واجپائی کے انتقال پر مودی سرکار نے 7روزہ قومی سوگ کا اعلان کر دیا ہے جبکہ اٹل بہاری واجپائی کی آخری رسومات کل بروز جمعہ شام سات بجے دہلی کے نیشنل میوزیم میں ادا کی جائیں گی۔بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’زی نیوز ‘‘ کے مطابق ہندوستانی حکمران جماعت بھارتیا جنتا پارٹی کے صدر امیت شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اٹل بہاری کے انتقال سے ہندوستان نے اپنا بہترین سیاست دان ،ادب نے بہترین شاعر ،صحافت نے ایک بہترین صحافی اور ملک کی پارلیمان نے غریبوں کی آواز کھو دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنا پہلا صدر کھو دیا ہے
اٹل بہاری واجپائی کی آخری رسومات کل شام سات بجے دہلی کے نیشنل میوزیم میں ادا کی جائیں گی،مودی سرکار نے سات روزہ قومی سوگ کا اعلان کر دیا
اٹل بہاری واجپائی کی آخری رسومات کل شام سات بجے دہلی کے نیشنل میوزیم میں ادا کی جائیں گی،مودی سرکار نے سات روزہ قومی سوگ کا اعلان کر دیا
