روم (سچ نیوز)اٹلی کے شمالی شہر گینوا میں پل گرنے سے 30 افراد ہلاک ہو گئے ،حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور کئی گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں۔اطالوی میڈیا کے مطابق اٹلی کے شمالی شہر گینوامیں پل گرنے سے 30 افرادہلاک ہو گئے ،حادثے میں
100 میٹر کا حصہ بھی تباہ ہو گیا اور
300 فٹ کا گڑھا پڑ گیا۔اٹلی کے وزیر ٹرانسپورٹ نے پل گرنے کے واقعے کو سانحہ قرار دیا ہے جب کہ طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔اطالوی وزیر داخلہ نے کہا کہ اٹلی میں برج گرنے سے30 افراد ہلاک ہوئے،حادثے میں متعدد افرادزخمی ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے،جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔