لاہور (سچ نیوز )پاکستان کی معروف اداکارہ ” ثروت گیلانی “ نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا تھا جس میں ان کے بیان نے کافی مقبولیت حاصل کی اور انہیں تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا تاہم اب ثروت گیلانی نے اپنے شوہر کے ساتھ رومانوی لمحات کی تصویر شیئر کی جس پر انہیں ٹویٹر پر شدید رد عمل کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب وہ خود میدان میں آ گئیں ہیں اور پیغام جاری کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثروت گیلانی اپنے شوہر کے ہمراہ روم میں چھٹیاں منا رہی ہیں جہاں انہوں نے مختلف خوبصورت مقامات پر تصویریں بنائیں اور انہیں سوشل میڈیا ایپس پر شیئر بھی کیا تاہم ان میں ایک تصویر ایسی تھی جس میں وہ اپنے شوہر کے ہونٹوں پر بوسہ لے رہی تھیں ۔ اس تصویر پر انہیں ٹویٹر پر شدید رد عمل کا سامنا کرنا پڑا بلکہ صارفین نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ ” انہوں نے اپنی حدود ہی پھلانگ دی ہیں ۔“
تنقید کے بعد اداکارہ ثروت گیلانی نے میدان سنبھالا اور انسٹا گرام پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”دنیا میں موجود تمام تفرت کرنے والوں کے نام میر ا یہ پیغام ہے، اگر آپ مجھ سے اتنی ہی زیادہ نفرت کرتے ہیں تو مجھے فالو کرنا بند کردیں ، آپ مجھے پریشان نہیں کر سکتے کیونکہ میں آپ کی سوچ سے بھی زیادہ مضبوط اعصاب کی مالک ہوں ، بڑے ہوں اور زندگی حاصل کرو ، دوسرے لوگوں کی کامیابیوں پر حسد کرنا چھوڑ دیں ، ان کی زندگی میں جو محبت اور خوشیاں ہیں وہ اس لیے ہیںکیونکہ انہوں نے اس کیلئے خون پسینہ بہایا ہے ،آپ کا نظریہ میرے لیے بالکل بھی اہمیت نہیں رکھتا ، آپ مجھے نیچے نہیں گرا سکتے ، یہاں تک کہ اپنی سوچ میں بھی نہیں ، ہم سلیبریٹیز کچھ کہتے نہیں ہیں تو اس کا یہ ہر گز مطلب نہیں ہے کہ آپ لوگوں کو سب کہنے کا حق ہے ،تو بہت انتظار کے بعد اب یہ وقت ” شٹ اپ کال “ کا ہے ، بے شک محبت کے ساتھ ۔“