آٹو موبائل کمپنی سوزوکی نے سمندری آلودگی میں کمی کیلئے ایک ایسا آلہ تیار کیا ہے جو سمندر سے پلاسٹک کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے صاف کرسکے گا
ٹوکیو(سچ نیوز)کمپنی کیمطابق آلہ کشتیوں کے باہر نصب موٹر کو مائیکرو پلاسٹک جمع کرنے کے قابل بناتا ہے ۔مائیکرو پلاسٹک، پلاسٹک کے ننھے ننھے ٹکڑے ہوتے ہیں، چونکہ یہ بہت چھوٹے ہوتے ہیں لہٰذا یہ ہر قسم کے فلٹر پلانٹ سے باآسانی گزر جاتے ہیں اور جھیلوں اور دریاؤں میں شامل ہو جاتے ہیں جہاں سے یہ سمندری حیات کیلئے خطرہ بن جاتے ہیں۔ کمپنی پلاسٹک کے کوڑے سے ہونے والی آبی آلودگی کے خاتمہ کیلئے تحقیق کر رہی تھی۔ یہ نیا آلہ بحری جہازوں کے پمپس سے خارج ہونیوالے پانی کو فلٹر کریگا اور پانی میں موجود کچرے کو جمع کریگا۔ کمپنی کیمطابق محض کشتی چلانے سے ارد گرد پانی کی سطح پر موجود مائیکرو پلاسٹک جمع کیا جا سکے گا۔