لاہور: (سچ نیوز) شریف خاندان کی مشکلات بڑھنے لگیں، شہباز شریف کے بعد ان کے بیٹے سلمان شہباز کو بھی نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں طلب کر لیا۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سلمان شہباز 10 اکتوبر کو صبح دس بجے نیب لاہور کے دفتر میں پیش ہوں۔ سلمان شہباز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے اثاثوں سے متعلق تمام دستاویزات بھی ساتھ لائی جائیں۔
سلمان شہباز کے والد اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بھی نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتار کر رکھا ہے اور وہ دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی حراست میں ہیں۔