کراچی: (سچ نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں، انہیں سندھ میں قانون کے مطابق سہولتیں ملیں گی۔
کراچی کے نجی ہوٹل میں منعقدہ انسانی حقوق کے سیمینار میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں، انہیں طبی بنیادوں پر ضمانت ملی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خدا کرے سی سی آئی کا اجلاس ہو جائے تا کہ میں وہاں سندھ کے حقوق پر بات کر سکوں۔
سندھ پولیس کے ساتھ رسہ کشی کے معاملے پر مراد علی شاہ نے کہا کہ آئی جی صوبائی حکومت کو رپورٹ کرتے ہیں، کسی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کا کہنا تھا کہ یہاں بولنے کی آزادی تو ہے لیکن بولنے کے بعد آزادی کی گارنٹی نہیں ہے۔