آزادی مارچ میں ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے لگ گئے

اسلام آباد: (سچ نیوز) جے یو آئی ف کے آزادی مارچ کے دوران گو نواز گو کے نعرے لگ گئے۔

سچ نیوز کے مطابق جے یو آئی ف کے رہنما مولوی عطاء الق درویش نے گو عمران گو کی بجائے غلطی سے آزادی مارچ میں گو نواز گو کے نعرے لگا دیئے۔

اس سے قبل عطاء الحق درویش آزادی مارچ کے شرکاء سے ’گو عمران گو‘ کا نعرہ لگوارہے تھے تاہم ان کی زبان پھسل گئی اور ’گو نواز گو‘ کا نعرہ لگ گیا۔

اسٹیج پر موجود دیگر رہنماؤں نے مولانا درویش کی تصحیح کی اور انہیں احساس دلایا کہ وہ کیا کہ گئے ہیں۔

Exit mobile version