اسلام آباد: (سچ نیوز) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو 6 ارب ڈالرز قرض دینے کی منظوری دیدی ہے۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے پاکستان کیلئے یہ قرض پروگرام منظور کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف 3 سال میں رقم ادا کرے گا۔ رواں مالی سال پاکستان کو 2 ارب ڈالر قرض ملے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سمیت سٹاف لیول مذاکرات میں طے پانے والی پیشگی شرائط پوری کر دی ہیں۔ اخراجات میں کمی اور بجٹ میں آمدن بڑھانے کیلئے اقدامات کی طرف بھی پیشرفت ہوئی ہے۔ متعدد شعبوں میں ٹیکس رعایتیں ختم اور اصلاحات کیلئے اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کی معاشی محاذ پر کلیدی کامیابی، آئی ایم ایف کی پاکستان کے لیے پیکج کی منظوری وزیراعظم کے معاشی ویژن پر اعتماد کا اظہار ہے۔
پاکستان کی معاشی محاذ پر کلیدی کامیابی۔ آئی ایم ایف کی پاکستان کے لیئے پیکج کی منظوری عمران خان کے اکنامک ویژن پر اعتماد کا اظہار ہے۔ آئیے سب مل کر مظبوط پاکستان کی بنیاد رکھیں۔
مضبوط پاکستان کا نشان عمران خان۔— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) July 3, 2019
مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے ٹویٹر پر پیغام دیا کہ آئی ایم ایف بورڈ نے توسیعی فنڈز سہولت کے تحت پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالر کی منظوری دیدی ہے۔ توسیعی فنڈز کا مقصد پاکستان کے اصلاحاتی پروگرام کو سپورٹ کرنا ہے
https://twitter.com/a_hafeezshaikh/status/1146460773058850816?s=20
عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ اصلاحاتی پروگرام کا مقصد معاشی عدم توازن میں کمی اور ترقی کی شرح کو بڑھانا ہے۔ کمزور طبقے کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سماجی شعبے کے فنڈز میں اضافہ کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/a_hafeezshaikh/status/1146460778771505153?s=20